ڈالر کی ٹرپل سنچری- ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور یہ 300 روپے کی نئی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے کمی سے شروع ہوئی جب ڈالر روپے کے مقابلے میں 300 روپے 10 پیسے  کی سطح پر آ گیا، تاہم بعد میں کمی بیشی کا رجحان جاری رہا اور بالآخر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تیسری سنچری کو عبور کرگیا  اور 63 پیسے اضافے کے ساتھ 300 روپے 26 پیسے کی سطح پر آ گیا، جو کہ انٹربینک میں ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔

دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے اضافے کے ساتھ 314  روپے کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 299 روپے 63 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ڈالر 6 روپے بڑھ کر 312 روپے پر بند ہوا تھا-

جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز پر، گرین بیک نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، مزید 61 پیسے کا اضافہ کیا اور پہلی بار انٹربینک مارکیٹ میں 300.25 روپے کے تاریخی سنگ میل تک پہنچ گیا۔صرف ایک دن میں کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں