شادی کو شیل سے ہنی مون سلمان خان کے ساتھ

کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہے جو ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہے۔ اس نے تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ اس کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔کترینہ کیف 14 برس کی تھی جب اس نے ماڈلنگ شروع کی۔ 2003ء میں اس نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا۔ سنگھ از کنگ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، تیس مار خاں، نمستے لندن اس کی دیگر مشہور فلمیں ہیں۔اور ان  فلموں میں ان کے کو اسٹار سلمان خان تھے  ایک وقت تھا جب سلمان خان اور کترینہ کیف کے عشق کے چرچے بہت مشہور تھے۔ کترینہ کیف کو فلم میں متعارف کروانے والے بھی سلمان خان ہی  تھے

لیکن کچھ عرصے بعد انہوں نے اپنے رستے جدا کر لئے دونوں اداکار ایک ساتھ کام کرتے رہے لیکن اب ان کے درمیان میں کل بھی قربت ختم ہوگی۔ حال ہی میں کترینہ کیف نے اپنی شادی کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

 خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشال کی شادی گزشتہ دنوں سرانجام پائی،شادی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد  مداح ان کی تصاویر دیکھنے کے لیے ہر لمحہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سرچ کر رہے ہیں ۔لیکن انہوں نے اپنی شادی کو بہت راز رکھا ہے اور انہوں نے اپنی شادی کی ویڈیو اور تصویریں کسی بھی چینل کو نہیں دی ۔لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ ہو اپنی شادی کی مختلف تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر  رہے ہیں   

انہوں نے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پری ویڈنگ فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا تھا جس میں ماتھے پر سندور، گلے میں منگل سوتراور ہاتھوں میں سہاگ کا چوڑا پہنے  اداکارہ کترینہ کیف کو اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ نظر آ رہی تھیں۔

 کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریب میں سلمان خان تو نہیں گئے لیکن ان کو تحفہ دینے وہ نہ بھولے ، اپنی بہترین دوست اور فلموں کی ساتھی کترینہ کیف کیلئے سلومیاں نے مہنگا ترین تحفہ خرید کر پہنچا دیاہے ، جو کہ’’ رینج روور‘‘ گاڑی ہے جس کی قیمت تین کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ ان کے علاوہ رنبیر کپور بھی پیچھے نہیں رہے اور ہیروں کا ہار سلامی میں دیا ہے۔یہاں پر اپنے قارئین کو بتاتے جائیں گے رنبیر کپور کا شمار کئے کے سابقہ محبوب میں  سے ہوتا ہے ۔وکی کوشل نے اپنی خوبصورت بیوی کترینہ کیف کو شادی پر ایک کروڑ 3 لاکھ کی ہیرے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی ہے۔ وہیں دوسری طرف کترینہ نے اپنے شوہر وکی کوشل کو ممبئی میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے جس کی قیمت 15 کروڑ روپے ہے

کترینہ کی انٹرنیٹ پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو میں کترینہ کو اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے اور کیریئر کے نشیب و فراز میں سلمان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔میزبان نے اداکارہ سے سلمان خان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ سلمان میری زندگی کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے سلمان خان کے بغیر میری زندگی کا سفر ادھورا رہے گا۔ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر سلمان خان ہمیشہ اُن کی زندگی کا ایک اہم حصہ رہے گے۔

شادی کے بعد کترینہ کیف نے اپنے کام پر توجہ دینا شروع کر دی  ہیں کترینہ اپنے معاون اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے لیے دہلی روانہ ہونے والی ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ دونوں اسٹارز اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے جنوری میں ایک ساتھ نئی دہلی جائیں گے۔سلمان خان اور کترینہ کیف کی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ پہلے ہی روس، ترکی اور ممبئی میں ہوچکی ہے اور اب فلم کی عکس بندی کے لیے نئی دہلی کا رُخ کیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شوٹنگ 15 روز تک جاری رہے گی جبکہ اسٹارز کی سیکیورٹی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس کی لوکیشن کے بارے میں نہیں بتایا جارہا کیونکہ دونوں میگا اسٹارز کے وہاں موجود ہونے کی وجہ سے مداحوں کا رش بڑھ سکتا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے علاوہ فلم میں عمران ہاشمی بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں