پہلے کھیلے بغیر گھر لوٹ گئے اب دِل جوئی کی کوشش

( سانسول میڈیا ڈیسک ) نیو زی لینڈ کرکٹ بورڈ مصالحت پر اُتَر آیا  پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو   پر میچز کھیلنے کی پیشکش کر دی۔

پی سی بی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پاکستان سے میچز کھیلنےکو تیار ہیں لیکن فلحال پاکستان نہیں آ سکتے

اِس کے علاوہ پاکستان جہاں کہے کسی بھی نیوٹرل وینیو پر میچز کھیل سکتے ہیں۔

نیو زی لینڈ کرکٹ چیف کا کہنا ہے کہ جانتے ہیں پاکستانی قوم کرکٹ کے لیے بہت جذباتی ہے۔دورہ منسوخی سے ان کو پوحنچنے والی مایوسی کو بھی سمجھ سکتے ہیں

سیریز منسوخی سے ہونے والے مالی نقصان پر بھی بات ہوگی۔پی سی بی سے قریبی مراسم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔منسوخ سیریز کو ری شیڈول کرنے کی کوش کر رہے ہیں۔

اِس سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ نے سخت رد عمل دیتے ہوئے نیو زی لینڈ کرکٹ بورڈ کو خط لکھا تھا ، جس کے جواب میں نیو زی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی پیش کش کر دی ہے۔

لیکن اِس متعلق میں چیئرمین پی سی بی پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا واضح موقف، اب کسی ٹیم کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلیں گے! نیوزی لینڈ کو اگر کھیلنا ہے تو پاکستان آئے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں