خفیہ شادی- ایس ایم ایس سے بآسانی پتہ لگایا جا سکتا ہے

( سانسول میڈیا ڈیسک ) دنیا اِس وقت ڈیجیٹل دور سے گزر رہی ہے ، جدید ٹیکنالوجی نے معلومات تک رسائی کو انتہائی آسان بنا دیا ہے ، جس کے تاحت دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر ہر نت نئی اپس اور ویب سائٹس متعارف کروای جا رہی ہیں۔

 موجود ہ حکومت نادرہ ڈیٹابیس کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مہیا   کرنے اور معلومات کی رسائی عام لوگوں تک لانے کے لیے بہت سے اقدام کر رہی ہے ، اب آپ زاتی نوعت کی بنیادی معلومات گھر بیٹھے اپنے موبائل فون پر چند سیکنڈز میں جان سکتے ہیں ۔

اسی امر میں جہاں پر بہت سے لوگوں کے لیے آسانیا ں پیدا ہوئی ہیں وہیں پر ان حضرات کے لیے بری خبر بھی ہے جنہوں نے خفیہ طور پہ شادی کر رکھی ہے۔

جی ہاں ا گر آپ ایک خاتون ہیں اورآپ کو شک ہے کہ آپ کے شوہر نے ایک سے زائد شادیاں کر رکھی ہیں تو اپنے شوہر کا شناختی کارڈ ایک مخصوص نمبر پرایس ایم ایس کر کے کنفرم کریں۔

اگر معلوم کرنا ہو کہ کوئی بھی مرد پہلے سے شادی شدہ ہے یا نہیں تو اپنے موبائل سے اس کا شناختی کارڈ نمبر 8009 پر سینڈ کریں اور جواب میں دیکھیں کہ اس کے نام پر کتنی بیویاں آ رہی ہیں۔

اِس ٹیکنالوجی کا ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اِس میں ان والدین کے لیے آسانی ہے جو اپنی بیٹی کے شادی انجان لوگوں میں کرنا چاہا رہے ہوں ، اِس طریقہ سے بآسانی پتہ لگایا جا سکتا ہے کے لڑکا پہلے سے شادی شدہ ہے یا نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں