خودکشی کرنے والی عائشہ کے شوہر کی ضمانت مسترد

جہیز اور نجی ناراضگی کے تنازعے پر دریا میں کود کر خود کشی کرنے والی عائشہ کے کیس میں عدالت نے متوفی عائشہ کے شوہر عارف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے-

بھارتی شہر احمد آباد کی عدالت نے واقعے کو ہندوستانی معاشرے کا بدنما داغ قرار دیتے ہوئے عائشہ کے شوہر عارف کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی- عدالت نے ملزم عارف کو ضمانت پر رہا کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد عدالت کی جانب سے پولیس کو اس کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن بھارت کے شہر احمد آباد میں سسرال والوں کے طعنوں سے تنگ آ کر نوجوان لڑکی عائشہ نے دریا میں کود کر خودکشی کر لی تھی، عائشہ کی خودکشی سے قبل بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔

2018 میں عائشہ کی شادی عارف خان سے ہوئی تھی، شادی کے دو ماہ بعد عارف کا کسی لڑکی سے کچھ معاملہ نکل آیا، عائشہ کو جب یہ پتا چلا تو عارف کو بہت سمجھایا اور اس کو اپنی محبت کی دہائیاں دیں اِس کے بعد اس نے اپنے سسرل والوں کو بھی اِس بات سے آگاہ کیا، سسرال والوں نے بیٹے سے پوچھ گچھ کرنے کی بجائے عائشہ کو ہی پریشان کرنا شروع کردیا اور بہانے بہانے سے لڑائی جھگڑا  اور مزید جہیز کا مطالبہ کرنے لگے۔

خود کشی سے قبل ریکارڈ ہو جانے والی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ عائشہ اپنے والدین سے گفتگو کر رہی ہے جس میں والدین اسے انتہائی قدم اٹھانے سے روک رہے ہیں۔لیکن وہ جواب میں کہتی ہے کہ وہ زندگی اور عارف کے رویہ سے اتنی دل برداشتہ ہے کہ وہ یہ انتہائی قدم اٹھا کر سکوں حاصل کرنا چاہتی ہے-

 بھارتی میڈیا کے مطابق عائشہ کے شوہر عارف کی جانب سے عدالت میں ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر اب فیصلہ سنا دیا گیا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

2 تبصرے “خودکشی کرنے والی عائشہ کے شوہر کی ضمانت مسترد

اپنا تبصرہ بھیجیں