نیا وزیر خزانہ – وزیر اعظم کا سمدھی نہیں

وزیر اعظم عمران خان نے شوکت ترین کووفاقی وزیرخزانہ مقررکردیا گیا جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

شوکت ترین کون ہیں ؟ عمران خان نے اپنے سمدھی کو وزیر خزانہ نہیں لگایا۔ بلکہ اس شخص کو لگایا ہے جو ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک جیسے اداروں میں بطور ممبر آف بورڈ آف گورنر کام کر چکا ہے ۔

وہی شوکت ترین جس کو دنیا کے عظیم ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے 2020 میں جنوبی ایشاء کے اپنے ینگ گلوبل لیڈر میں شمار کیا ۔

وہی شوکت ترین کراچی اسٹاک ایکسچینج کا چیئرمین رہ چکا ہے
۔

شوکت ترین کو مختلف عہدے دے کر اور حفیظ شیخ جیسے تجربہ کار معیشت دان کے زیر سایہ تربیت دی گئی۔ عمران خان ایک ویژنری لیڈر ہے اور وہ آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچتا ہے ۔ اس کے فیصلے ذاتی مفادات کے تحت نہیں ہوتے۔ وہ وقت گزر چکا ہے جب ہر بار اپنے سمدھی کو وزیر خزانہ لگایا جاتا اور پھر اس سے کوئی حساب نہیں ہوتا تھا۔ احتساب کرتا بھی کون جب سب نے مل کر کھانا ہوتا تھا-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں