منال خان شدید تنقید کی زد میں-سوئمنگ ویڈیو وائرل

ایکٹریس آج کل منال خان پھر سے شدید تنقید کی زد میں ہیں- اِس بار محترمہ نے اپنے بوائے فرینڈ  احسن محسن کے ساتھ سوئمنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی-

گزشتہ روز احسن محسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور منال سوئمنگ پول میں تیراکی کررہے ہیں۔ یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں جنگل کی آگ طرح پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ برے کمنٹس سے بچنے کے لیے احسن محسن نے کمنٹ بند کردئیے لیکن مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ اس ویڈیو پر شدید تنقید کا اظہار کررہے ہیں۔-

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ہمارا معاشرہ شادی سے پہلے منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان اتنی زیادہ نزدیکیوں برداشت نہیں کر سکتا- لوگ دونوں بہنوں ایمن اور منال کا موازنہ کررہے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ منال خان بہت ولگر ہوتی جارہی ہیں جب کہ ایمن اپنی بہن سے بہت مختلف ہے جو ہمیشہ اپنی لمیٹس کا خیال رکھتی ہیں۔

اِس سے پہلے بھی منال خان کی قابل تنقید ویڈیوز یا فوٹو منظر عام پر آ چکی ہیں ، جس پر سوشل میڈیا پر ان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا-

لوگوں کا خیال ہے کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور یہاں پر ایسی نازیبا ویڈیوز شیئر کرنا معاشرے میں بے حیائی کو بَڑھاوا دے گا-

ایک صارف نے لکھا کہ “مجھے آج تک  اِس بات کی نہیں آئی . . . کے یہ لو برڈز شو کرنے کے لیے کون سا پوز ہے . . . اوہ سوری آئی فورگیٹ . . . یہ ماڈرن لوگ ہیں”

ایک اور کا کہنا تھا کہ” منال خان پاکستان کی دوسری میرا بنتی جارہی ہیں”

اب لوگ چاھے جو کہیں لیکن یہ بات تو طے ہے کہ یہ انڈیا نہیں پاکستان ہے اور پاکستان میں ایسی ماڈرن ویڈیوز بہت کم ہی برداشت کی جاتی ہیں ، کیوں ہم آج بھی اپنی تہذیب اور کلچر کو بہت قیمتی اور عزیز رکھتے ہیں-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں