
کرکٹر شرجیل خان کی بدنامی کے داغ دھول گئے
آخر کار قومی کرکٹر شرجیل خان کو اپنے کیریئر کی دوسری اننگ کھیلنے کا موقع مل ہی گیا – شرجیل خان جو میچ فکسنگ کی پابندی کے بعد پی ایس ایل میں شاندار کھیل پیش کر رہے تھے ان کو دورہ ساؤتھ افریقہ کے لیے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
شرجیل خان کو چار سالوں میں پہلی بار قومی ٹیم مٰیں واپس آنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ، اگلے ماہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دوروں کے لئے انہیں پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
شرجیل اس سال ہونے والے پی ایس ایل سیزن میں تیسرے سب سے بڑے کورر تھے ، جس میں انہوں نے 171 کے بہترین اسٹرائیک ریٹ پر رنز بنائے۔ شرجیل ، کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے تھے ، اس ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا۔ “میں نے اس سے قبل شرجیل کی فٹنس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا کیونکہ اس کی کارکردگی پچھلے سال کچھ خاص نہیں تھی ، للیکن اب وہ بہترین فارم میں ہیں اور وہ ٹیم میں ایک پاور ہٹر کی کمی کو پورا کریں گے۔
“ہاں ، میں سمجھتا ہوں کہ ابھی بھی بہت سارے کام باقی ہیں جو ان کی فٹنس پر کرنے کی ضرورت ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری آئے گی ، لیکن اس وقت وہ اپنے بلے سے ہمیں بڑے میچز جیتوا سکتے ہیں ، کیوں کہ وہ ایک میچ ونر ہیں۔”
۔